آپکے حقوق

حقوق بچوں اور نوعمر افراد کے ساتھ اُنہیں محفوظ رکھنے کے وعدوں کی ایک فہرست ہے ۔ انہیں یہ یقین دہی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ آپ کے ساتھ منصفانہ سلوک ہو اور آپ کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔

جب کسی چیز کو آپ کا حق کہا جاتا ہے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ سےاسے کوئی چھین نہیں سکتا۔ یہ آپ کا ہے، اور اس کا مقصد آپ کو تحفظ فراہم کرنا اور ایک اچھی زندگی گزارنے میں مدد دینا ہے۔

بچوں اور نوعمر افراد کے حقوق کو مختلف ناموں سے پکارا جا سکتا ہے، جیسا کہ چلڈرنز رائیٹس(بچوں کے حقوق)یا یوتھ رائیٹس (نوجوانوں کے حقوق)۔ انکو جو بھی پکارا جائے، مگر، وہ بچوں اور نو عمر افرد دونوں کے لئے ہیں- وہی حقوق آپ کی حفاظت کرتے ہیں آپ چاہے جو بھی ہوں۔

آپ کے حقوق کا کون تحفظ کرتا ہے۔

تقریباً دنیا کے ہر ایک ملک نے ایک دستاویز جس کا نام UNCRC (اقوام متحدہ کا بچوں کے حقوق کے بارے میں کنونشن ) ہے پر دستخط کر کے یہ یقین دہی کرنے کااقرار کیا ہے کہ آپ کے حقوق کاً تحفظ کیا جائےگا ۔ یوکے کی حکومت نے بھی یہ کیا ہے، اور اس لئے اس پر یہ یقینی بنانا لازم ہے کہ آپ کے حقوق کا تحفظ کیا جائےگا ۔ اسکاٹش حکومت کےلیے بھی ان کا تحفظ کرنالازمی ہے ۔

اسکاٹلیند میں چلڈرن (بچوں) اور ینگ پیپل(نو عمر افراد) کے لئے ایک کمشنر ہے۔ یہ وہ شخص ہے جو یہ یقینی بناتا ہے کہ آپ کے حقوق کا ہر جگہ تحفظ اور احترام کیاجاتا ہے۔

ٹیم بیلی (Tam Baillie) موجودہ کمشنر ہے۔ یہ وہ شخص ہے جو آپکے حقوق کے حصول کے لئے کھڑا ہو سکتا ہے، اور اگر آپ کے حقوق کا احترام نہیں کیا جا رہا تو آپ اسکے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے:

  • اسکاٹلینڈ میں 18 سال سے کم عمرکے تمام افراد

  • اسکاٹلینڈ میں 21 سال سے کم عمرکے وہ تمام افراد جو لوکل اتھارٹی کی تحویل یا دیکھ بھال میں رہ چکے ہوں۔

آپ کے کیا حقوق ہیں؟

ٓپ کے بہت سےمختلف حقوق ہیں۔ کچھ بہت اہم جن کو جاننا چاہیےوہ ہیں:

  • آپ کے بہترین مفادات کو لازمی طور پر ہمیشہ اولین اہمیت دینی چاہیے

  • زندگی، زندہ رہنا اور نشوونماپاناآپ کا حق ہے

  • ان تمام معاملات میں جن کا اثر آپ پر ہوتا ہے ان میں لازمی طور پر آپکے خیالات کو زیرِغور لایا جائے اور مدنظر رکھا جائے